ابنا: صدر جناب حسن روحانی نے آج یوم طلباء کی مناسبت سے شہید بہشتی یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب میں کہا کہ یونیورسٹی علم و دانش کی پرچم دار ہونے کے ساتھ ساتھ آزادی اور تعمیری تنقید کی بھی پرچم دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء، علم و سیاست کے نگہبان ہیں اسی بنا پر کوئي بھی خواہ حکومت ہو یا اور کوئي ادارہ، اگر خردمندی اور قومی مفادات سے منحرف ہوجائے تو وہ اس انحراف کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں۔صدر جناب حسن روحانی نے کہا کہ ان کی حکومت ملت ایران، علاقائي قوموں اور عالم اسلام کے لئے یونیورسٹی سے بہتر استفادہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نفاق، جھوٹ، تہمتوں، افراط اور انتھا پسندی پر تنقید کرنا اور سب کو عقلیت پسندی، اعتدال اور ترقی و آزادی کی دعوت دینی چاہیئے۔صدر مملکت نے کہا کہ پرامن ایٹمی ٹکنالوجی اور یورینیم کی افزودگي ایران کا مسلم حق ہے اور پابندیاں توڑنا بھی ایران کے مسلمہ حقوق میں شمار ہوتا ہے۔ قابل ذکر کہ چھے دسمبر کو ایران میں یوم طلباء منایا جاتا ہے۔......./169
6 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 486707
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ سربلندی کی خواہش، عدالت اور حریت پسندی، ملت ایران بالخصوص غیور ایرانی جوانوں کے اعلی اہداف و مقاصد میں شامل ہیں۔